ETV Bharat / city

بی جے پی رہنما کی عجیب و غریب صفائی مہم

بی جے پی رہنما وکرم ودھوڑی نے تغلق آباد کی اس عمارت کو گنگا جل سے دھویا جس میں تبلیغی جماعت کے افراد قیام پذیرتھے،

Vikram Vidhuri bizarre sanitation campaign
بی جے پی رہنما کی عجیب و غریب صفائی مہم
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 8:12 PM IST

تغلق آباد کے مقامی بی جے پی رہنما وکرم ودھوڑی نے تغلق آبادکی ریلوے کالونی میں گنگا جل سے صفائی کروائی کیونکہ وہاں تبلیغی جماعت کے لوگوں کو لایا گیا تھا۔

وکرم ودھوڑی نے کہا کہ ”تغلق آبادکے ریلوے کالونی میں جہاں نظام الدین سے پکڑے گئے جماعتیوں کے لیے کورینٹین سینٹر بنایا گیا وہاں سینیٹائزر کے ساتھ گنگا جل کا بھی چھڑکاو کیا گیا جس سے یہ کالونی جو انسانیت اور وطن مخالف سے ناپاک ہوگیا تھا اب وہ پاک اور صاف ہوجائے گا۔“

وکرم ودھوڑی نے اپنے اس پوسٹ کو فیس بک پر بھی شئر کیا جس کی کافی تنقید کی گئی تو وکرم ودھوڑی نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے اپنے بیان کے لیے معافی نہیں مانگی بلکہ اس پر قائم رہے۔

Vikram Vidhuri bizarre sanitation campaign
بی جے پی رہنما کا پوسٹ

تبلیغی جماعت کے ذریعہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے جومنفی بحث ومباحثہ کیے گئے اب اس کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں۔تبلیغی جماعت کے نام پر ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاستری پارک کی ایک کالونی میں آر ڈبلیو اے کی میٹنگ میں مسلمانوں کی آمدورفت پر پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا اور اس کا ویڈیو فیس بک پر بھی ڈالا گیا تھا، مگر پولیس کی مداخلت کے بعد یہ ویڈیو ہٹا لیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.