ETV Bharat / city

شاہین باغ: پی ایف آئی کے دفتر پر چھاپہ

یوپی ایس ٹی ایف نے اتوار کے روز پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے شاہین باغ کے دفتر میں تلاشی لی۔ یہ چھاپے یوپی ایس ٹی ایف کی جانب سے پی ایف آئی کے رہنما رؤف شریف سے پوچھ گچھ کے بعد مارے گئے۔

up stf raid on pfi office in shaheen bagh delhi
پی ایف آئی کے دفتر پر چھاپہ
author img

By

Published : Feb 21, 2021, 5:47 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پچھلے سال دسمبر میں منی لانڈرنگ کے معاملے میں تریوندرم ہوائی اڈے سے انہیں حراست میں لیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

شریف کو اترپردیش پولیس نے ہاتھرس کیس کے سلسلے میں حراست میں لیا تھا۔ ای ڈی کے مطابق، پی ایف آئی کے رہنما رؤف شریف نے 2020 میں عمان اور قطر سے غیر قانونی طور پر اپنے بینک اکاؤنٹ میں تقریبا 22 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔

عہدیداروں کو شبہ ہے کہ ان فنڈز کو تخریبی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ نظربندی کے بعد وہ کوچی جیل میں بند تھا۔

ایس ٹی ایف پچھلے ہفتے کیرالہ سے شریف کو پروڈکشن وارنٹ پر لائی تھی۔ شریف پر اترپردیش میں سی اے اے / این آر سی مظاہروں کے دوران ہاتھرس میں تشدد اور فسادات کے پیچھے فنڈز اور سازش کا الزام ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مزید پڑھیں:

ٹی ایم سی رکن پارلیمان کے گھر پہنچی سی بی آئی

رؤف شریف پی ایف آئی کے طلبا ونگ کے جنرل سکریٹری ہیں جو کیمپس فرنٹ آف انڈیا (CFI) کہلاتی ہے۔ اس سے قبل 17 فروری کو، اتر پردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے دو ارکان کو گرفتار کیا تھا جو مبینہ طور پر ریاست کے مختلف مقامات پر سلسلہ وار حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ہندو تنظیموں کے رہنماؤں کو نشانہ بنا رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.