ETV Bharat / city

میوات : کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود بازاروں میں بھیڑ

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 8:20 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے میوات علاقے میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ درج کیا جارہا ہے، تاہم ان لاک 1.0 کے دوران بازاروں میں بھیڑ بھی دیکھی جارہی ہے۔

unlock 1.0: coronavirus cases increase in mewat

خیال رہےکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کی وجہ سے معاشی سرگرماں بری طرح متاثر ہوئیں، تاہم حکومت نے معیشت کو پٹری پر لانے کے لیے ان لاک 1.0 کے تحت سلسلہ وار معاشی سرگرمیاں کو شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس درمیان کورونا کیسز میں بھی اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

ویڈیو

ان لاک 1.0 کے دوران میوات کے پونہانہ شہر میں جفت طاق کا ضابطہ ختم ہو چکا ہے۔ جبکہ شہر نوح میں دکانیں جفت طاق کے ضابطہ کے ساتھ کھولی جارہی ہیں۔ بازار کھلنے کے بعد لوگ بڑی تعداد میں خریداری کرنے آرہے ہیں۔

بازار کے اندر تو جام کی صورتحال پیدا ہو جا رہی ہے۔ ایسے میں سماجی دوری کا خیال بھی نہیں کیا جا رہا ہے۔ عجب یہ ہے کہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں مسلسل اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ گزشتہ تین دنوں کے اندر کورونا کے ڈیڑھ درجن مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں کنٹینمنٹ زون بھی ضلع میں صرف دو ہی گاؤں ہیں۔

سڑکوں پر آمد و رفت بھی جاری ہے۔ اور پولس انتظامیہ کی طرف سے ناکہ بندی بھی نہیں ہے۔ اب جبکہ کورونا ضلع میں پیر پسار رہا ہے تو علاقہ میں بازاروں میں لگی بندشیں ختم ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.