دہلی کے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابرمتی ہاسٹل میں کیرالہ سے ممبر پارلیامان طلبا سے ملاقات کے لیے پہنچے اور انہوں نے پورے ہاسٹل کا جائزہ بھی لیا، مزید انہوں نے طلبا سے 5 جنوری کو پیش آئے واقعات پر گفتگو بھی کی ۔
ممبر پارلیامان نے ان واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پارلیامانی اجلاس میں اس بابت سوال وجواب کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: جامعہ کے طلبا کا وی سی آفس کے باہر احتجاج
جے این یو طلبا یونین کے جنرل سکریٹری ستیش چندر یادو کا کہنا ہے کہ ہم سبھی تمام حزب اختلاف جماعتوں کے ساتھ متحدہوکر آئندہ سیشن میں اس بابت بھی سوال اٹھائیں گے۔