ETV Bharat / city

جامعہ کورونا وبا میں ہلاک ملازمین کے اہل خانہ کو فوری راحت دے گی - شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر

کورونا وائرس کی اس مہلک وبا کے دوران جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ہلاک ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کو فوری طور پر راحت دینے اور انہیں مالی امداد دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

Jamia Millia Islamia
جامعہ ملیہ اسلامیہ
author img

By

Published : May 11, 2021, 6:01 PM IST

Updated : May 11, 2021, 7:41 PM IST

وبائی مرض کووڈ 19 کے دوران وفات پانے والے ملازمین کے اہل خانہ کو فوری راحت دینے کی غرض سے شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے جامعہ کے سبھی ڈینز صدور شعبہ اور انتظامی اکائیوں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ حکومت کے ضوابط کے مطابق ان مرحومین کے اہل خانہ کو جو بھی مراعات مل سکتی ہیں ان سے متعلق کاغذات کو فوری طور پر پروسیس کریں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سارے ڈینز، صدور شعبہ، ڈائریکٹرز اور انتظامی اکائیوں کے سربراہان کو ایک سرکلر جاری کیا ہے کہ وہ متوفی ملازمین کے نام، عہدے اور دیگر متعلقہ تفصیلات فوری طور پر رجسٹرار دفتر کے متعلقہ سیکشن کو جلد از جلد ارسال کر دیں تاکہ اس سلسلے میں یونیورسٹی فوری کارروائی کرکے متوفی ملازمین کے اہل خانہ کو ان کی جائز مراعات اور مالی راحت پہنچانے کی کارروائی تیزی کے ساتھ انجام دے سکے۔

دہلی میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران یونیورسٹی کے مختلف تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔ یونیورسٹی اپنے بیش قیمت لوگوں کو کھونے کی وجہ سے گہرے صدمے میں ہے۔ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں یونیورسٹی کی ہمدردی متوفی ملازمین کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔

حال ہی میں وفات پانے والے جامعہ فیکلٹی اور جامعہ اسٹاف کے تعزیتی نشستوں میں پروفیسر نجمہ اختر شیخ الجامعہ نے مسجل اور افسر مالیات کو ہدایت دی ہے کہ حکومت کے ضوابط کے مطابق متوفی ملازمین کو ملنے والی مراعات کی ادائیگی کے لیے ایک ٹیم تشکیل دیں۔

شیخ الجامعہ نے یونیورسٹی کے ملازمین کے قبل از وقت موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ درجات کے لئے دعا کی۔

Last Updated : May 11, 2021, 7:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.