آج دہلی اورکولکاتا سے پٹنہ آنے کا کرایہ جنرل کرایہ سے تین گنا زیادہ، چنئی اور حیدر آباد کا ڈھائی گنا اور ممبئی اور بنگلور کا دو گنا ہو گیا ہے۔ واپسی کا کرایہ چار نومبر کو سب سے زیادہ ہے۔
دہلی کے لیے جنرل سے3.5 گنا اور بنگلور کیلئے چار گنا تک بڑھ گیا ہے۔ ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر جمعرات کی شام سات بجے دہلی کا ہوائی ٹکٹ نو ہزار ،ممبئی کا دس ہزار اور بنگلور کا پندرہ ہزار سے زائد مل رہا تھا۔
واضح رہے کہ اب عام طور پر لوگ ہوائی سفر کو ترجیح دینے لگے ہیں اسی کا نتیجہ ہے کہ تہوار کے موسم میں ٹکٹوں کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہیں اور عام لوگوں کی تہواروں میں بذریعہ طیارہ سفر کرنے کی خواہش دم توڑنے لگی ہیں۔