ETV Bharat / city

دہلی کے اسپتالوں میں کورونا بیڈز کی تعداد تین گنا اضافہ

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ' دہلی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ان حالات کے پیش نظر اسپتالوں اور کووڈ مراکز کے اندربیڈز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے اور گزشتہ دس سے بارہ دنوں میں بیڈز کی تعداد میں تین گنا سے زیادہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 20, 2021, 10:00 PM IST

دہلی کے اسپتالوں میں کورونا بیڈز کی تعداد تین گنا اضافہ
دہلی کے اسپتالوں میں کورونا بیڈز کی تعداد تین گنا اضافہ

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ' یہاں کووڈ اسپتالوں میں 18 ہزار 923 بیڈز میں سے فی الحال 2 ہزار 426 بیڈز دستیاب ہیں۔ بہت سے کووڈ سینٹروں کو اسپتالوں سے منسلک کرکے ان میں بیڈز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔

دستیاب بیڈز کی معلومات دہلی کورونا ایپ پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔ مرکزی حکومت سے تمام کمپنیوں کو ریمڈیسیور کی سپلائی کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاکہ اس کی قلت ختم ہوسکے۔

انہوں نے مہاجر مزدوروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ' دہلی میں بہت ہی مختصر مدت کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گيا ہے، اس لئے وہ دہلی کو چھوڑکر نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ' اگر مرکزی حکومت کی طرف سے اسکولوں اور کمیونٹی مراکز میں حفاظتی ٹیکے کےمراکز کھولنے کی اجازت دی جاتی ہے تو ہم دہلی میں جلد ہی تیزی سے ٹیکے لگانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.