ETV Bharat / city

مساجد سے امن واخوت کا پیغام جانا چاہئے

author img

By

Published : Mar 12, 2020, 7:34 PM IST

درگاہ فیض الٰہی میں دہلی وقف بورڈ نے اماموں کے ساتھ میٹنگ کی جس میں اماموں کے ذریعہ بھائی چارے اور معاشرتی برائی پر تقریر کے لیے ائمہ کو ہدایت دی گئی ہے.

delhi waqf board
دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان

دہلی وقف بورڈ نے ترکمان گیٹ پر واقع مسجد فیض الٰہی میں دہلی کے اماموں کا اجلاس طلب کیا جس میں اماموں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی مساجد کے ارکان اور معاشرے میں برادرانہ سلامتی کا پیغام پہنچائیں.

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے خطاب کے دوران کہا کہ آپ کا معاشرے پر اثر ہے اور لوگ آپ کی باتیں غور سے سنتے ہیں.

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان

امانت اللہ خان نے مزید کہا کہ آج معاشرے میں لوگوں نے نفرت کا ایسا زہر گھول دیا گیا ہے کہ لوگوں نے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ ہی تشدد کیا.

بورڈ کے صدر نے ائمہ پر زور دیا کہ آپ لوگ کم سے کم ایک ہفتہ فساد سے متاثرہ علاقوں میں جائیں۔ جن لوگوں کو فساد میں تشدد کا سامنا کیا ہے ان کی نشاندہی کرنے میں مدد کریں۔

امانت اللہ نے مساجد کے اماموں کی ایک 15 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو متاثرین کی شناخت کے لیے فسادات کے متاثرین کے شناخت شدہ علاقوں کا دورہ کریں گی اور معاشرتی اخوت، بھائی چارہ اور امن کا پیغام دے گی۔

امام اپنے علاقے کی مساجد سے فسادات متاثرین کے لیے چندہ جمع کر کے دہلی وقف بورڈ میں جمع کروائے، اس طرح پوری دہلی کی مساجد سے دیئے گئے چندہ سے فساد متاثرین کو دوبارہ زندگی گزارنے میں مدد کی جائے گی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.