ETV Bharat / city

مانسون سیشن: دوسرے دن بھی ایوان زیریں کی کارروائی نہیں چل سکی

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوسرے دن ٹیلی فون ٹیپنگ، مہنگائی، کسانوں اور ڈیزل کی قیمتوں پر ہنگامہ آرائی اور شور کے سبب ایوان زیریں (لوک سبھا) کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کردی گئی۔ ایوان کی کارروائی جیسے ہی 3 بجے شروع ہوئی اپوزیشن ارکان نعرے لگاتے ہوئے چیئر کے قریب پہنچ گئے۔

MANSOON SESSION
مانسون سیشن: دوسرے دن بھی ایوان زیریں کی کارروائی نہیں چل سکی
author img

By

Published : Jul 20, 2021, 8:30 PM IST

پریزائڈنگ افسر کریٹ سولنکی نے ممبروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی نشستوں پر جائیں اور ایوان کی کارروائی کو آگے بڑھنے دیں۔ اسی درمیان وزیر پارلیمانی امور ارجن رام میگھوال کے ذریعہ ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھوائے۔

ہنگامہ کو دیکھ کر مسٹر سولنکی نے جمعرات کی صبح 11 بجے تک ایوان زیریں کی کارروائی ملتوی کردی۔ اس سے قبل جیسے ہی دوپہر 11 بجے ایوان کا آغاز ہوا ، کانگریس سمیت کچھ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین ایوان کے وسط میں آگئے ، اور نعرے لگانے لگے۔

ہنگامے کے درمیان پریذائڈنگ آفیسر کریٹ پریم جی بھائی سولنکی نے مختلف وزارتوں اور کمیٹیوں کے کام سے متعلق اہم کاغذات ٹیبل پر رکھے۔ اسی دوران اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے پریذائڈنگ آفیسر کے سامنے آئے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

مانسون سیشن: اپوزیشن کووڈ، مہنگائی، تیل پرحکومت کو گھیرے گی

مسٹر سولنکی نے مشتعل ممبروں سے اپیل کی کہ مانسون کا یہ سیشن بہت ہی اہم ہے ، برائے کرم ایوان میں امن برقرار رکھیں۔ اس دوران ایک بار پھر جیسے ہی ہنگامہ شروع ہواانہوں نے ایوان کی کارروائی 3 بجے تک کیلئے ملتوی کردی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.