ETV Bharat / city

'اسرائیلی سفارت خانہ اور سفارت کاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا' - israel

دارالحکومت میں اسرائیلی سفارت خانے کے نزدیک جمعہ کی شام کو ہوئے دھماکے بعد ہندوستان نے اسرائیلی حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے سفارتخانے اور اس کے سفارتکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اورقصورواروں کو پکڑنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اسرائیل کے وزیر خارجہ گابی اشکنازی سے بات کی اور انہیں یہ یقین دہانی کرائی ۔

Foreign Minister
وزیر خارجہ
author img

By

Published : Jan 30, 2021, 3:51 AM IST

ڈاکٹر جے شنکر نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہند نے اس واقعہ کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔

بعد ازاں خارجہ سیکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے اسرائیل کے خارجہ سیکریٹری ایلن اوشپتز سے اور وزارت خارجہ میں سیکریٹری سنجے بھٹاچاریہ نے ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر رون مالکا سے بات کی۔

دارالحکومت دہلی کے انتہائی پوش علاقے اورنگ زیب روڈ پر واقع اسرائیلی سفارت خانے کے نزدیک جمعہ کی شام ایک بم دھماکے کی خبر پر افراتفری پھیل گئی۔ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ رہی ہے ۔ وہیں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر وہاں دھماکے کے شواہد اکٹھے کیے۔ اس کے ساتھ ہی آس پاس کے علاقے میں چیکنگ بھی شروع کردی گئی تھی۔ واقعہ کے بعد دہلی پولیس نے پورے علاقے کو سیل کر دیا ہے ۔ جائے وقوع پر بھاری تعداد میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی گئی ہے ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.