ETV Bharat / city

اترپردیش میں نوجوانوں میں ناامیدی اور مایوسی چھائی ہوئی ہے: فیصل وارثی - noida, uttar pradesh

عام آدمی پارٹی نے آج پریس کلب نوئیڈا میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پسماندہ طبقات سیل کے ریاستی صدر ڈاکٹر اے پی سنگھ پال نے کہا کہ جس طرح کیجریوال حکومت نے دہلی میں ہمہ جہت ترقی کی ہے اسی طرح اترپردیش میں بھی پارٹی ہر شعبے میں ترقی کرنا چاہتی ہے کیونکہ سہارنپور سے بلیا تک تقریباً تمام شہروں میں بجلی کی صورتحال خراب ہے اور صحت اور تعلیم کے میدان میں صورتحال انتہائی قابل رحم ہے۔

aam aadmi party
عام آدمی پارٹی
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 8:33 AM IST

نوئیڈا: دہلی ماڈل سے متاثر ہوکر اترپردیش کے زیادہ سے زیادہ لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر اے پی سنگھ پال نے گوتم بودھ نگر سے رمن کسانا کو پسماندہ طبقات سیل کا ضلعی صدر نامزد کیا۔

یوتھ سیل کے ریاستی صدر فیصل وارثی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اگلے ماہ لکھنؤ میں یوتھ سیل کی کانفرنس منعقد کرے گی۔ موجودہ دور حکومت میں نوجوانوں میں نا امیدی اور مایوسی چھائی ہوئی ہے۔ اس حکومت نے نوجوانوں کے روزگار کے لئے کوئی صحیح راستہ نہیں اپنایا ہے اور یہ حکومت آفات اور مصیبت میں بھی مواقع تلاش کرکے کرپشن کررہی ہے۔

ویڈیو

ریاستی سکریٹری اور گوتم بودھ نگر ضلع انچارج میناکشی سریواستو نے میڈیا کو بتایا کہ یوپی جوڑو مہم کے تحت، 8 جولائی سے 8 اگست تک ممبرشپ مہم چلائی جائے گی اور ہر اسمبلی میں 25،000 نئے ممبروں کو شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ریاست بھر سے 1 کروڑ نئے ممبران بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Delhi Unlock-6: شرائط کے ساتھ اسٹیڈیم کھولنے کی اجازت

ضلعی صدر بھوپندر جادون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت انتخابات میں لوگوں نے عام آدمی پارٹی کو بہت پسند کیا ہے۔ یہ ممبرشپ مہم مفت ہوگی۔

یوتھ سیل کے ضلعی صدر راہل سیٹھ نے کہا کہ پارٹی میں ذمہ داری قبول کرکے غیر فعال ہونے والے ساتھی کی جگہ نئے آنے والوں کو ذمہ داری دی جائے گی۔ پارٹی کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی۔

ضلعی جنرل سکریٹری اور پارٹی کے ترجمان سنجیو نگم نے تمام ریاستی عہدیداروں کا تعارف کرایا۔ اس موقع پر ضلعی ترجمان پروفیسر اے کے سنگھ، نوئیڈا میٹرو پولیٹن کے صدر ایڈووکیٹ پرشانت راوت، نوئیڈا ممبرشپ مہم انچارج پنکج اوانا، پسماندہ طبقات کے ریاستی نائب صدر گڈو یادو، یوتھ سیل کے ضلعی نائب صدر اجے کمار اور جتن بھاٹی، پرمود بھاٹی وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.