نوئیڈا: کسانوں نے پی وی وی این ایل کے چیف انجینئر کے دفتر میں موجود نہ ہونے پر حکومت مخالف نعروں کے ساتھ دفتر کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔ بگڑتے ماحول کو دیکھ کر بجلی کارپوریشن کے ایس سی بی ایم موریہ آئے اور کسانوں سے بات چیت کی اور ان کے مطالبے کا میمورنڈم لیا۔ اس کے بعد مشتعل کسانون نے اپنا دھرنا ختم کیا۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ بل زیادہ آنے کی وجہ سے کئی روز سے دلت پریرنا استھل پر بیٹھے کسان چیف انجینئر سے ملاقات کے خواہشمند تھے لیکن چیف انجینئر دفتر سے غائب رہتے تھے، جس کے بعد کسانوں نے سیکٹر 16 میں چیف انجینئر کے دفتر کا محاصرہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بدھ کے روز جب کسان دفتر سے محاصرہ کرنے پہنچے تو چیف انجینئر دفتر سے غائب تھے، جس کے بعد کسانوں نے دفتر میں تالہ لگا دیا۔