جامعہ ملیہ اسلامیہ اور این آئی ٹی سکم نے مشترکہ طور پر ’ایک بھارت سریشٹھ بھارت‘ پر ایک ماہر صنعت کا آن لائن خطبہ منعقد کیا۔ پروگرام میں ڈاکٹر اے مورتھی، سائنس داں / جی، بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر (ایف) نے خطبہ پیش کیا۔ JMI and NIT Sikkim Jointly Organizes Industry Expert Lecture under Ek Bharat Shreshtha Bharat۔ ڈاکٹر اے مورتھی نیوکلیر کور تھرمل ہائیڈرولکس،بھابھا اٹامک رسرچ سینٹر فیسیلیٹیز(بی اے آر سی ایف) میں سینیئرٹکنیکل انجینئر ہیں جو ڈپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی،کلپکم،تمل ناڈو کا مؤقر رسرچ سینٹر ادارہ ہے۔وہ نیوکلیائی نظام اور پریشرائیزڈ واٹر ری ایکٹرس(پی ڈبلیو آر)کے تحفظ کے میدان میں تحقیقات سے متعلق شماریاتی اور تجرباتی تھرمل ہائیڈرولکس مطالعات میں مہارت رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر مورتھی نے نیو کلیائی ری ایکٹر انجینیئرنگ اور تحفظ سے متعلق موضوعات پر متعدد تقاریر کئے ہیں۔ قومی اوربین الاقوامی جرائد ور سائل میں ان کے متعدد مقالات شائع ہوچکے ہیں اور ان کی متعدد تحقیقاتی رپورٹیں بھی چھپی ہیں۔ انھیں ایک سرگرمی بعنوان ’ہائی ٹیمپریچر ہائی پریشر ٹسٹ فیسلی ٹی ایند تھرمل ہائی ڈرولکس مطالعات‘کے لیے سال دوہزار چودہ کا گروپ اچیو مینٹ ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ڈپارٹمنٹ پروگرام کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انھیں سال دوہزار اٹھارہ کا گروپ اچیو مینٹ ایوارڈ بھی ملا ہے۔ وہ انڈین نیو کلیئر سوسائٹی (آئی این اسی) ممبئی کے رکن بھی ہیں۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ میکانیکل انجینیرئنگ کے صدرپروفیسر ایم ایم حسن اور ڈ اکٹر شمبھوناتھ صدر شعبہ انجینیر ئنگ این آئی ٹی،سکم نے ماہر صنعت کے خطبہ پر رد عمل کا اظہار کیا۔ اور انڈسٹری۔انسٹی ٹیوٹ انٹرایکشن ایکٹی ویٹیز (آئی آئی آئی اے) کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ شعبہ کی جانب سے منعقد ہونے والے اس نوعیت کے پروگراموں میں شریک ہوں۔ پروفیسر ایس ایم مذکر اور پروفیسر انل کمار شرما پروگرام کے کوآرڈی نیٹر تھے۔پروفیسر انل کمار شرما کے اظہار تشکرکے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
- مزید پڑھیں:Interview With Professor Ahmad Mahfooz: شعبہ اردو جامعہ کے نئے صدر پروفیسر احمد محفوظ سے خاص بات چیت
جامعہ ملیہ اسلامیہ،این آئی ٹی سکم اور دیگر اداروں کے فیکلٹی اراکین طلبا نے جوش وخروش کے ساتھ پروگرام میں شرکت کی۔