گذشتہ روز دہلی کی عوام نے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کی اور ووٹنگ کے مقررہ وقت کو ختم ہوئے 24 گھنٹے گزر گئے لیکن ابھی بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹنگ فیصد سے متعلق کوئی بھی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے، جس پرعام آدمی پارٹی سے رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے اعتراض جتایا ہے.
سنجے سنگھ نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے کہ وہ کون سی بات ہے جس کی وجہ سے ابھی تک دہلی میں ووٹنگ فیصد سے متعلق کوئی سرکاری بیان نہیں جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ختم ہونے کے بعد کچھ ویڈیوز میں ای وی ایم مشینوں کے ساتھ کچھ لوگوں کو دیکھا گیا تھا وہ لوگ کون تھے اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن جہاں وہ گھوم رہے تھے اس کے آس پاس کوئی بھی اسٹرونگ روم نظر نہیں آرہا ہے جہاں ای وی ایم مشین کو بحفاظت رکھا جاتا ہے.
انہوں نے الیکشن کمیشن کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا دال میں کچھ کالا تو نہیں ہے؟
سنجے سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ بی جے پی کے دہلی پردیش صدر منوج تیواری کے ای وی ایم سے متعلق جس طرح کے بیانات سامنے آرہے اس سے تو یہی لگتا ہے کہ کچھ نہ کچھ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے.
سنجے سنگھ رکن پارلیمان عام آدمی پارٹی