مشرقی دہلی کے پٹپڑ گنج علاقے کے آئی پی ایکسٹینشن میں بی جے پی سے رکن اسمبلی اوم پرکاش شرما نے برہمنوں کے درمیان روپے، چپل اور سبزیا تقسیم کی جہاں پی جے پی کے نئے صدر آدیش کمار گپتا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' جس طرح دہلی میں آئمہ و مذنیں کو سرکاری فنڈ سے تنخواہ دی جاتی ہے اسی طرح مندر کے پچاریون کو بھی تنخواہ دی جائے'۔
اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ' کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سماجی دوری بے حد ضروری ہے، حالانکہ آدیش گپتا، بی جے پی رکن اسمبلی اوم پرکاش شرما اور بی جے پی کارکنان خود سماجی دوری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھے گئے'۔