ETV Bharat / city

اناؤ ریپ کیس: دہلی ہائی کورٹ کو ایمس میں مستقل عدالت قائم کرنے کی ہدایت - Delhi high court will be held at AIIMS

سپریم کورٹ نے سنسنی خیز سڑک حادثے کے بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں اترپردیش کے اناؤ ریپ کیس کی متاثرہ کا بیان درج کرنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ کو ایمس میں مستقل عدالت قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ ایمس میں مستقل
author img

By

Published : Sep 6, 2019, 8:03 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 4:36 PM IST

جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس انیرودھ بوس کی بنچ نے جمعہ کو دہلی ہائی کورٹ کو متاثرہ کا بیان درج کرنے کی غرض سے ایمس میں مستقل عدالت قائم کرنے کی ہدایت دی۔ متاثرہ کا بیان ریکارڈ کیے بغیر کیس کی تفتیش مکمل نہیں ہو سکتی۔ بنچ نے کیس کی تفتیش کرنے والی مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔

غور طلب ہے کہ28 جولائی کو بغیر نمبر پلیٹ والے ٹرک نے اس کارکو شدید ٹکر مار دی تھی جس میں اناؤ ریپ کیس کی متاثرہ سفر کر رہی تھی۔ حادثے میں متاثرہ اور اس کا وکیل شدید طور پر زخمی ہو گئے اور متاثرہ کی دو خاتون رشتہ دار کی موت بھی ہو گئی۔

حادثے کے بعد متاثرہ کی ماں نے ریپ کے ملزم رکن اسمبلی کلدیپ سینگر پر قتل کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا۔ متاثرہ اور اس کے اہل خانہ نے حادثے کے بعد چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو خط لکھ کر سکیورٹی کا مطالبہ کیا تھا۔ عدالت نے یکم اگست کو ریپ کیس سے متعلق چار معاملے دہلی منتقل کر دیے اور معاملے کی سماعت روز مرہ کی بنیاد پر کرکے 45 دن کے اندرمکمل کرنے کی ہدایت دی۔

سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ کو 35 لاکھ روپیے کی عبوری امدادی رقم دے۔

عدالت نے بعد میں معاملے کی تفتیش بھی دہلی منتقل کر دی اور جانچ ایجنسی سی بی آئی کو جانچ مکمل کرنے کے لیے سات دن کا وقت دیا تھا جسے 19اگست کو بڑھا کر دو ہفتے کر دیا گیا۔ اسی مدت کو آج مزید دو ہفتے کے لیے بڑھا دیا گیا۔

Intro:

Body:یوم اساتذہ کے موقع پر ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراج تحسین

Conclusion:کرناٹک ریاست کے ضلع یادگیر کے ابوالکلام اردو ہائی اسکول یادگیر میں یوم اساتذہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا. شکیل احمد صدر ابوالکلام اردو ہائی سکول یادگیر نے اس اجلاس کی صدارت فرمائی. اس موقع پر ڈاکٹر رادھا کشن کی تصویر پر پھول مالا چڑھا کر خراج تحسین پیش کی گئی. اس مقام پر معلمہ صابرہ بیگم نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ڈاکٹر رادھا کرشنن ایک مشالی معلم تھے. آج ہم جن کا جنم دن پانچ ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر مناتے ہیں. انہوں نے کہا کہ استاد کا درجہ بہت بلند ہوتا ہے اسی لئے ہمیں چاہئے کہ ہم اساتذہ کی عزت کریں. معلمہ زرینہ بیگم نے انگریزی زبان میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رادھا کرشنن کا جنم 5 ستمبر1888 کو ہوا اور 17 اپریل 1975 کو آپ نے آخری سانس لی. معلمہ زرینہ بیگم نے ڈاکٹر رادھا کشن کی تعلیمی خدمات پر تفصیل سے بیان کیا. اس موقع پر چھٹی جماعت کی طالبہ آفرین بیگم نے بھی یوم اساتذہ اور اس کی اہمیت پر تقریر کی. اس موقع پر اساتذہ کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی
Last Updated : Sep 29, 2019, 4:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.