مسٹڑ ڈوٹاسرا نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ مہنگائی کے تعلق سے گیارہ جون کو پٹرول پمپوں کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا۔ پارٹی کے ضلع سطح پر بات کرکے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ اگلے دوروز میں مظاہرہ کی تیاری کی جائے گی اورجمعہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رہنما خطوط جاری ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مرکزی حکومت پر ویکسین کے معاملے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی جب کورونا آیا، تب اس کی سنگینی نہیں سمجھ پائے، لیکن اس کی دوسری لہر کے وقت کورونا کی روک تھام نہ کر پائے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیراعظم سے ویکسین کے تعلق سے مطالبہ کیا، لیکن مرکزی حکومت ویکسین بنانے اور دینے میں فیل ہوگئی، جب ملک اوردنیا میں ان کی تنقید ہوئی، تب وہ دباومیں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ دیر آئے درست آئے، دباو میں انہیں ویکسینیشن فری کا فیصلہ کرنا پڑا۔
یو این آئی