ETV Bharat / city

کارپوریشن اسکولز میں ٹیچرز کو برطرف کیا جارہا ہے: منیش سسودیا - دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ اساتذہ کے بغیر ایک ترقی یافتہ ملک کا تصور نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن بی جے پی کی حکومت والی کارپوریشن اپنے اسکولوں میں ٹیچروں کو لانے کے بجائے انہیں نوکری سے نکال رہی ہے۔

کارپوریشن اسکولز میں ٹیچرز کو برطرف کیا جارہا ہے: منیش سسودیا

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 10:42 PM IST

جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن اسکولوں کے 586 کانٹریکٹ ٹیچروں کے کانٹریکٹ کو رینول کردیا گیا ہے اس کے ٹیچروں نے سسودیا سے عام ملاقات کے ذریعہ انہیں مبارکباد دی ہے۔

دراصل ، دہلی میونسپل کارپوریشن نے ان اساتذہ کا کانٹریکٹ مئی 2020 میں ختم کر دیا تھا۔ پچھلے 17 مہینوں سے یہ تمام اساتذہ بی جے پی کے میئر سے اپنے کنٹریکٹ کو رینول کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن انہیں صرف یقین دہانی ہی ملتی رہی۔ اس کے بعد ان اساتذہ نے اپنا مسئلہ نائب وزیراعلیٰ کے سامنے رکھا۔نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے افسران کو فوراً ان سبھی ٹیچروں کا ایس ایس اے کے تحت نیا کانٹریکٹ جاری کرنے کا حکم دیا اور دہلی حکومت کی مداخلت کے بعد سبھی586 اساتذہ کو دوبارہ ملازمت مل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چننی حکومت کاغذ دیکر پنجاب کے عوام کو جھانسہ دے رہی ہے: سسودیا

سسودیا نے کہا کہ اس ملک میں دو طرح کی سیاست چل رہی ہے۔ ایک طرف اقتدار میں آنے کے بعد نوکریاں دینے کے بجائے سیاسی جماعتیں لوگوں کی نوکریاں چھین رہی ہیں ، لوگوں کی دکانیں بند کر رہی ہیں ، عوام کے ٹیکس کے پیسے چوری کر رہی ہیں اور مذہب اور ذات کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہیں۔ دوسری طرف عام آدمی پارٹی کی ایمانداری کی سیاست ہے - جو تعلیم کی بات کرتی ہے اور تعلیم کے ذریعے ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی بات کرتی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.