ETV Bharat / city

MP Quota in Kendriya Vidyalaya: کیندریہ ودیالیہ میں ایم پی کوٹہ بڑھانے پر ارکان پارلیمان سے بات چیت ممکن - etv bharat urdu news

لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران کیندریہ ودیالیہ میں ارکان پارلیمنٹ کا کوٹہ بڑھانے سے متعلق سوال پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے ساتھ مشاورت اور وزیر موصوف سے بات چیت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ Lok Sabha Speaker Om Birla on MP quota

Talks with MPs on increasing MP quota in Kendriya Vidyalaya are possible
کیندریہ ودیالیہ میں ایم پی کوٹہ بڑھانے پر ارکان پارلیمان سے بات چیت ممکن
author img

By

Published : Mar 22, 2022, 9:54 AM IST

ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران کانگریس کے منیش تواری، کے سریش، ترنمول کانگریس کی مہوا موئترا اور کچھ دیگر ارکان نے یہ مسئلہ اٹھایا، اس پر وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس موضوع کو لے کر عوامی نمائندوں پر دباؤ ہے لیکن یہ درست معاملہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ کوٹہ دو سیٹوں کا تھا جو بعد میں پانچ سیٹوں کا ہو گیا اور اب 10 ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

President conferred Padma Awards: صدر جمہوریہ نے 64 شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نوازا

انہوں نے کہا کہ تعلیم بنیادی طور پر ریاست کا موضوع ہے۔ ابتدائی طور پر مرکزی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کے نقطہ نظر سےکیندریہ ودیالیہ کھولنے کی بات کی گئی تھی کیونکہ ان ملازمین کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔ دھیرے دھیرے ان میں توسیع ہوتی گئی اور پچھلے 50-60 سالوں میں کیندریہ ودیالیہ اور جواہر نوودیا ودیالیوں نے ملک میں وقار حاصل کیا ہے۔ وہ دیہی علاقوں اورٹائر-2 اور ٹائر- 3 شہروں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس سے ان میں کشش بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.