ETV Bharat / city

تجیندر پال سنگھ بگہ لوگوں کی مدد میں پیش پیش - بگا لوگوں کی کررہے ہیں مدد

بی جے پی کے رہنما تجیندر پال سنگھ بگہ سوشل میڈیا کا استعمال کرکے لوگوں تک امداد پہینچا رہے ہیں، انہوں نے اس کے لیے ایک سرکل بھی بنایا ہے جو ضرورت مندوں کی مدد کرہا ہے۔

تجیندر پال سنگھ بگھا کھل کر لوگوں کی کررہے ہیں مدد

author img

By

Published : Apr 11, 2020, 6:53 PM IST

لاک ڈاون کے وقت ہر کوئی حسب استطاعت ضرورت مند لوگوں کی اپنے اپنے طریقے سے مدد کررہا ہے، ایسے ہی بی جے پی کے رہنما تجیندر پال سنگھ بگہ نے بھی سینکڑوں افراد کی مدد کی ہے۔

در اصل بگہ نے سوشل میڈیا کا استعمال کرکے ایک سرکل بنایا ہے، جس میں بی جے پی اور سخت گیر ہندو تنظیم کے کارکنان ان سے منسلک ہیں، تجیندر پال سنگھ بگہ کے مطابق جب بھی کوئی ان سے مدد مانگتا ہے تو وہ اس علاقے کے کارکنان سے رابطہ کرکے ان افراد تک مدد پہنچاتے ہیں۔

اتنا ہی نہیں تجیندر پال اپنے علاقے میں بھی ضرورت مندوں کے درمیان اشیائے خورد نوش بھیجوا رہے ہیں، اس کے لیے انہوں نے پانچ کلو آٹا، دال چاول وغیرہ جیسی ضروری اشیا کا پیکٹ بنایا ہے جسے وہ ضرورت مندوں کے درمیان تقسیم کرکے ان کی مدد کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.