ETV Bharat / city

سونے کا تمغہ جیتنے والا ڈکیتی کے الزام میں گرفتار

دہلی کے آؤٹر ڈسٹرکٹ پولیس کی خصوصی عملے کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کے بعد دو شاطر جرائم پیشوں کو گرفتار کیا۔

Taekwondo
Taekwondo
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 1:17 PM IST

دہلی پولیس کی آؤٹر ڈسٹرکٹ اسپیشل اسٹاف پولیس ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع کے بعد رنہولہ پولیس اسٹیشن حلقہ سے 2 شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان جرائم پیشوں پر لوٹ، ڈکیتی، چوری، جھپٹماری اور اسلحہ ایکٹ کے تقریباً چار درجن سے زائد معاملے درج ہیں۔

گرفتار جرائم پیشوں میں ایک گریجویٹ ہے، جس نے تائیکوانڈو میں سونے کا تمغہ جیتا تھا اور نیشنل چیمپیئن بھی رہ چکا ہے لیکن کم وقت میں زیادہ پیسہ کمانے کی خواہش میں وہ جرم کی دنیا میں شامل ہو گیا۔

تائیکوانڈو میں سونے کا تمغہ جیتنے والا ڈکیتی کے الزام میں گرفتار

ملک کے دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن اور کورونا انفیکشن کے باوجود بھی جرائم پیشے مسلسل بڑے جرائم کو انجام دینے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

ایسے میں دہلی پولیس بھی لاک ڈاؤن کو نافذ کرانے کے ساتھ ساتھ ان جرائم پیشوں کے خلاف کاروائی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

مذکورہ معاملے میں دہلی کے آؤٹر ڈسٹرکٹ پولیس کی خصوصی عملے کی ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع کے بعد دو شاطر جرائم پیشوں کو گرفتار کیا۔

معلومات کے مطابق خصوصی عملے کو بتایا گیا کہ رنہولہ علاقے میں 2 جرائم پیشہ ایک واردات کو جنم دینے جارہے ہیں جس کے بعد اسپیشل اسٹاف کے اے سی پی سبھاش وتس کی نگرانی میں انسپکٹر اجمیر سنگھ کی قیادت والی ایس آئی پردیپ، اے ایس آئی رام کیشن، راج کمار، بھارت بھوشن، دھرم ویر اور کانسٹبل دلیپ کی ٹیم تشکیل دی گئی اور خفیہ اطلاع پر رنہولہ کی سنی مسجد کے قریب جال بچھا کر دونوں جرائم پیشوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے پاس سے 1 چوری کی موٹرسائیکل کے ساتھ 2 دیسی کٹے اور 4 زندہ کارتوس بھی برآمد کیا۔

گرفتار جرائم پیشوں کے نام سورج عرف فائٹر اور روہت عرف جگرہ ہے۔ سورج تعلیم یافتہ، گریجویٹ اور تائکوانڈو میں سونے کا تمغہ حاصل کر چکا ہے اور اس کا تائیکوانڈو تربیتی مرکز بھی چل رہا ہے لیکن کم وقت اور آسانی سے پیسہ کمانے کے لالچ میں اس نے جرم کی دنیا میں قدم رکھا اور آج اس کے خلاف تقریباً 30 معاملے درج ہیں۔

اس کے علاوہ روہت نے لگزری زندگی گزارنے کے لئے جرائم کی دنیا میں شامل ہوا، اس کے خلاف بھی 15 معاملے درج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.