ETV Bharat / city

سودیشی تیجس اٹھارہویں اسکواڈرن کی شان بڑھائیں گے - Tejas 4th generation domestic aircraft

ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا بدھ کے روز فضائیہ کے 18 ویں اسکواڈرن (فلائنگ بلٹس) کا نئی شکل میں افتتاح کریں گے۔ اس اسکواڈرن کو ملک میں ہی بنے تیجس فائٹر جہازوں سے لیس کیا جائے گا۔

Swadeshi Tejas will enhance the prestige of the 18th Squadron
سودیشی تیجس اٹھارہویں اسکواڈرن کی شان بڑھائیں گے
author img

By

Published : May 26, 2020, 12:05 PM IST

ملکی ہلکے جنگی طیارے تیجس سے لیس ہونے والا یہ فورس کا دوسرا اسکواڈرن ہوگا۔ ان طیاروں کو فائنل آپریشنل کلیئرنس یعنی ایف او سی حاصل ہے اور کوئمبٹور کے قریب سلور ائیر فورس اسٹیشن پر انہیں 18 ویں اسکواڈرن میں شامل کیا جائے گا۔

اس اسکواڈرن کی تشکیل 15 اپریل 1965 میں کی گئی تھی اور اس کا مقصد 'تیز رفتار اور نڈر' ہے۔ اس سے قبل اس اسکواڈرن میں مگ 27 طیارے اڑائے جارہے تھے۔ اس اسکوارڈن کو گزشتہ یکم اپریل کو سولور میں ایک مرتبہ پھر سے نئی شکل دی گئی تھی۔

اٹھارہویں اسکواڈرن نے پاکستان کے ساتھ 1971 کی جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور اس کے جانباز پائلٹ فلائنگ افسر نرمل جیت سنگھ کو بعد میں پرم ویر چکر سے نوازا گیا تھا۔اسکواڈرن کو ’کشمیر کے محافظ‘ کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے،کیونکہ یہ پہلا اسکواڈرن تھا جس کے طیاروں نے سری نگر سے اڑان بھری اور وہاں اترے۔اسے نومبر 2015 میں صدر کے اسٹینٹرڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

تیجس چوتھی جنریشن کا دیسی طیارہ ہے جو فلائی بائی وائر فلائٹ کنٹرول سسٹم،مربوط ڈیجیٹل ایوینکس اور ملٹی موٹ راڈارس سے لیس ہے۔ یہ چوتھی نسل کے سپرسونک فائٹرز میں سب سے ہلکا اور چھوٹا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.