نئی دہلی: اس مرتبہ بھارتی کھلاڑیوں نے ٹوکیو 2020 پیرالمپکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی اس کارکردگی میں سوئم (SVAYAM) کا کلیدی کردار رہا جس نے ان کھلاڑیوں کو تمام مقامات تک بہ آسانی رسائی کا انتظام کیا تاکہ ان کھلاڑیوں کو آمد و رفت و دیگر کسی طرح کی کوئی رکاوٹ نہ ہو۔
قومی دارالحکومت دہلی کے جنرل سینٹر میں پیراولمپکس کمیٹی آف انڈیا کے ساتھ ایکسیسبیلٹی پارٹنر کے طور پر کام کرنے والی تنظیم سوئم نے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ کھلاڑی اس تقریب میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ یہ پیرالمپکس میں شاندار مظاہرہ کرنے کے بعد کھلاڑیوں کا پہلا عوامی اجتماع تھا۔
مزید پڑھیں: ’کبھی نہیں سوچا تھا کہ پیرالمپکس میں میڈل جیتونگا‘
1968 کے بعد یہ بھارتی پیرالمپکس کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی تھی۔ 2020 ٹوکیو پیرالمپکس میں بھارتی کھلاڑیوں نے 19 تمغے لائے، ان میں سے پانچ سونے کے تھے۔
اس سے پتہ چلتا ہے کہ اگر انسان کو قابل رسائی اور آرام دہ ماحول دیا جائے تو انسان کسی بھی بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں کشمیری نوجوانوں کی دلچسپی قابل تعریف: یوسف پٹھان
پیرا لمپک کمیٹی آف انڈیا کی صدر دیپا ملک نے کہا کہ اگر ہم اپنے اسٹیڈیم اور کھیلوں کے میدانوں کو کھلاڑیوں کے لیے آسان بناتے ہیں تو ہم ایسے بہت سے عظیم کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کے لیے حاصل کر سکتے ہیں۔