قومی دارالحکومت دہلی میں واقع جے پرکاش ہسپتال سے ایک شخص نے خود میں کورونا وائرس ہونے کے شک پر ہسپتال کی تیسری منزل سے کود کر خود کشی کر نے کی کوشش کی، جس میں اس کی جان تو بچ گئی لیکن اس کے دونوں پیر ٹوٹ گئے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی حالت اب بہتر ہے۔
ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ' ماتا سندری روڈ پر واقع ڈی ڈی فلیٹ میں رہتے ہیں، 31 مارچ کو انہیں ایل این جے پی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جبکہ ابھی اس کی کورونا کی رپورٹ بھی نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال سے ایک کورونا سے متاثر شخص نے کود کر اپنی جان دے دی تھی۔