ETV Bharat / city

مودی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والی درخواست سپریم کورٹ سے خارج - الہ آباد ہائی کورٹ

سپریم کورٹ نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے وارانسی میں 2019 کے انتخابات کو چیلینج کرنے والی ایک درخواست کو خارج کردیا۔

Supreme Court dismisses petition challenging Modi's election
مودی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والی درخواست سپریم کورٹ سے خارج
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 3:28 PM IST

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نریندر مودی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سابق جوان تیج بہادر کی درخواست خارج کر دی۔

عدالت عظمی نے گزشتہ بدھ کو اس معاملے میں فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ گذشتہ سماعت پر درخواست گزار تیج بہادر کے وکیل پردیپ یادو کی طرف سے سماعت ملتوی کرنے کے کافی زور لگایا تھا ، لیکن عدالت عظمیٰ نے ان کے ارادے کو محسوس کرتے ہوئے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے متعدد بار بینچ سے معاملے کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی ، لیکن جسٹس بوبڈے نے وکیل کے مقصد کو بخوبی بھانپ لیا ہے اور وکیل سے بار بار جرح کرنے کو کہا تھا۔ جسٹس بوبڈے نے کہا تھا کہ سماعت بار بار موخر نہیں کی جاسکتی۔ یہ مقدمہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے اور چار بار تو وہ ہی سن چکے ہہیں۔

چیف جسٹس نے تیج بہادر کے سماعت ملتوی کرنے کے مطالبے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ "آپ کئی بار سماعت ملتوی کراچکے ہیں۔" آپ عدالت کی توہین کررہے ہیں۔ " چیف جسٹس نے درخواست گزار کو سرزنش کرتے ہوئے کہا ، "ہم آپ کی بات صرف اس لئے سن رہے ہیں کہ یہ وزیر اعظم سے متعلق معاملہ ہے۔"
درخواست گزار کے وکیل نے وزیر اعظم کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل سے وکالت نامہ دینے کی مانگ کی تھی اور نوٹس جاری کرنے کو کہا تھا۔ وزیر اعظم کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل ہریش سالوے نے کہا تھا کہ درخواست گزار نے دو کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے ، ایک آزاد کے طور پر اور ایک سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے طور پر۔ ایک نامزدگی میں کہا گیا ہے کہ اسے ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے اور ایک میں ایسا کچھ نہیں کہا گیا تھا- بعد میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح ر ہے کہ بارڈر سکیورٹی فورس کے سابق فوجی تیج بہادر یادو نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت عظمی میں درخواست دائر کی تھی جس میں ہائی کورٹ کا خیال تھا کہ تیج بہادر نہ تو وارانسی ووٹر ہیں اور نہ ہی وزیر اعظم مودی کے خلاف امیدوار تھے۔ اس بنیاد پر ، ان کی انتخابی درخواست دائر کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وارانسی سے وزیر اعظم مودی کے خلاف انتخاب لڑنے کے خواہاں تیج بہادر کی نامزدگی کو غلط معلومات کی وجہ سے مسترد کردیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.