جے این یو تشدد کے خلاف سینٹ اسٹيفن کالج کے طالب علموں نے کلاسز کا بائیکاٹ کرنے کے بعد کیمپس میں آئین کا مقدمہ پڑھا۔
سینٹ اسٹيفن کالج کے الومنی گروپ نے ٹوئٹ میں ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں70-80 طالب علم ہاتھوں میں بینر لیے احتجاج کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس میں جے این یو کے طلباء کی حمایت میں نعرے سنائی دے رہے ہیں۔ طلبا نے نعرے لگائے'کل بھی تم ہارے تھے، آج بھی تم ہاروگے، کل بھی ہم جیتیں گے جیسے نعرے لگارہے تھے'۔
ایک اور ٹويٹ میں کہاکہ یہ اپنے آپ میں عدیم النظیر ہے۔ ہم جے این یو کے ساتھ ہیں اور شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہری رجسٹر کی مخالفت کی حمایت کرتے ہیں۔
قابل غور ہے کہ پانچ جنوری کو جے این یو میں نقاب پوشوں غنڈوں کی جانب سے جے این یو میں طلبا پر حملہ ہوا تھا جس کے بعد ملک بھر کی کئی یونیورسٹیوں کے طالب علموں نے اس واقعہ کی مذمت کی اور طالب علموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی مارچ نکالا۔ یہ پہلی بار ہے جب سینٹ اسٹیفن کالج کے طالب علموں نے کسی احتجاج میں حصہ لیا۔