کورونا اور لاک ڈاؤن نے لوگوں کا روزگار چھین لیا تو کہیں کاروبار مکمل طور پر تعطل کا شکار رہا۔ اس سے قبل وہ لوگ جو روزانہ چھوٹے چھوٹے کام کر کے کچھ کما سکتے تھے۔ آج وہ ان لاک 1 کے بعد بھی مالی بحران سے دوچار ہیں۔ دریں اثنا ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے پھیری کرنے والوں سے جانا کہ ان کے کام پر لاک ڈاؤن کا کیا اثر پڑا ہے۔
![street vendors facing fiancial crisis due to lockdown](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7513990-322-7513990-1591523540607_0706newsroom_1591534189_481.jpg)
پھرکی بیچنے والے نے بتایا کہ لاک ڈاؤن نے اس کی کمر توڑ دی ہے۔ لاک ڈاؤن سے پہلے وہ پھرکی بیچ کر 800 روپے تک کما لیتا تھا۔ لیکن جب سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے لہذا وہ 200 روپے بھی کمانے سے قاصر ہیں۔
وہیں انہیں گھر چلانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہاں تک کہ اس شخص کے پاس نہ دہلی کا شناختی کارڈ ہے اور نہ ہی آدھار کارڈ۔ وہ لوگوں سے مانگ مانگ کر کھانے کا انتظام کرتے ہیں۔ پھرکی بیچنے والے نے حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے۔
اب ملک میں ان لاک -1 کے جاری ہوتے ہی حکومت نے کافی ریلیف دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی حکومت ایسے لوگوں کی مدد کرنے کی بات بھی کر رہی ہے۔ لیکن زمین پر مدد ان لوگوں تک نہیں پہنچ رہی ہے۔ حکومت کو ان لوگوں کی مدد کے لئے بہت سے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔