ETV Bharat / city

دہلی تشدد: نفرتوں کے درمیان محبت کا پیغام - نفرتوں کے درمیان محبت کا پیغام

جعفرآباد میں نفرت انگیز فسادات کی ہر کوئی مذمت کررہا ہے وہیں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے دو دوست فرقان اور سنیل نے اس تشدد میں بھی محبت کا پیغام دے رہے ہے۔

Delhi Violence
دہلی فسادات کا نظارہ
author img

By

Published : Feb 26, 2020, 5:53 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:56 PM IST

دارالحکومت دہلی گذشتہ تین دن سے نفرت کی آگ میں جل رہا ہے لیکن آج حالات قابو میں ہیں وہیں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے مذہبی دیوار کے مابین دوستی اور بھائی چارے کی ایسی دوستی دیکھی جنہیں ہر دہلی کے لوگوں کو موجودہ وقت کے پیش نظر سننا چاہئے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جعفرآباد کے باشندوں سے باتیں کیں جہاں ہندو اور مسلم دونوں طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس طرح کے نفرت انگیز فسادات کی مخالفت کی۔ ان میں ہمیں فرقان اور سنیل دو دوست سے ملاقات ہوئی۔

دہلی تشدد: نفرتوں کے درمیان محبت کا پیغام

فرقان نے کہا کہ شروع سے ہی یہاں ہندو اور مسلمان باہمی اتفاق کے ساتھ رہ رہے ہیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دو دن سے دوکانیں بند ہیں جس کی وجہ سے بچے دودھ پینے سے قاصر ہیں ایسی صورتحال میں ہمارے ایک ہندو بھائی نے دودھ کا بندوبست کیا اور وہ پورے علاقے میں دودھ سپلائی کرتا ہے۔

فرقان کے دوست سنیل نے کہا کہ میں ایک مسلمان کی دوکان پر ہی کام کرتا ہوں لیکن آج تک مجھے کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوئی ہے، انھوں نے نزید کہا کہ یہ سب سیاست کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس میں عام انسان کو نقصان پہنچتا ہے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی گذشتہ تین روز سے فسادات کی زد میں ہے جس کی وجہ سے تقریبا 20 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے اور 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.