قومی دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ میں ایک شخص نے دھرنے پر بیٹھے لوگوں پر فائرنگ کی ہے، جبکہ اس قبل جامعہ ملیہ کے طلبا پر ایک شخص کے ذریعے فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ محض 48 گھنٹہ کے اندر دہلی کے جامعہ نگر اور شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ جبکہ اس فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، دہلی پولیس نے فوراً اس شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ لوگوں نے اس شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے، حملہ آور شخص مسلسل یہی کہہ رہا تھا کہ' ہمارے دیش میں صرف ہندوؤں کی چلی گی اور کسی کی نہیں چلی گی' اور 'بھارت ماتا کی جئے' کے نعرے بھی اس نے لگائے۔
واضح رہے کہ جس جگہ اس شخص نے گولی چلائی ہے وہاں سے کچھ دور میں پولیس نے بیریگیٹس لگائے تھے، لیکن ان سب کے باوجود حملہ آور نے آسانی سے اندر گھس کر گولی چلائی، جیسا کہ اس قبل جامعہ میں گولی چلنے کے وقت پولیس خاموش سارے منظر کو دیکھ رہی تھی۔
مزید پڑھیں:رقومات، آزادی کا نعم البدل نہیں: چدمبرم
موقع واردات سے تین گولیوں کے خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔ حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے معاملے کی تفتیش چل رہی ہے حملہ آور کے تعلق سے یہ بات بھی کہی جارہی ہے کہ وہ نوئیڈا کا رہنے والا ہے۔
واضح رہے کہ اب سےگذشتہ 48 گھنٹے قبل بھی ایک شخص نے ایسے ہی پولیس کی موجودگی میں جامعہ طلبا پر گولی چلائی تھی اس میں ایک طلبا کے زخمی ہونے کی اطلاع تھی۔ جس کے تعلق سے اب تک دہلی پولیس کی جانب سے کسی طرح کی کوئی کاروائی کے اعلانات نہیں کیے گئے ہیں۔
ایک اطلاع کے مطابق دہلی پولیس نے اس حملہ آور شخص کے تعلق سے یہ بات بتائی کہ حملہ آور کا مقصد کسی کو زخمی کرنا نہیں تھا، محض اس نے ڈرانے کے لیے گولی چلائی تھی۔