ETV Bharat / city

سی اے اے کے خلاف کانگریس کے سینیئر رہنماؤں کا شدید ردعمل - شکتی سنگھ گوہل

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مہاتما گاندھی کی آخری آرام گاہ راج گھاٹ پر کانگریس کا دھرنا شروع ہو گیا ہے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں متعدد رہنما شرکت کر رہے ہیں۔

سی اے اے کے خلاف کانگریس کے سینیئر رہنماؤں کا شدید ردعمل

author img

By

Published : Dec 24, 2019, 7:23 PM IST

سی اے اے اور این آر سی مخالف دھرنے میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے علاوہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت متعدد اراکین پارلیمان و کانگریس کے سینیئر رہنماؤں نے دھرنے میں شرکت کی۔ بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان اور عام لوگ بھی دھرنے میں شامل ہیں۔

سی اے اے کے خلاف کانگریس کے سینیئر رہنماؤں کا شدید ردعمل

دھرنے کے مقام پر کانگریس کے سرکردہ رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کی اور اس متنازع قانون کے خلاف جم کر بولے۔ کانگریس کے سینیئر رہنما راشد علوی، شکتی سنگھ گوہل، ندیم جاوید، کیرتی آزاد، راجیو شکلا نے یک آواز کہا کہ یہ کالا قانون ہے۔ یہ قانون آئین ہند کے روح کے منافی اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ دستور ہند ہمیں مذہب کی بنیاد پر تفریق کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ بی جے پی اسے ووٹ بینک کے طور پر دیکھ رہی ہے لیکن اسے نقصان اٹھانا پڑے گا کیوں کہ ملک کی اکثریت اس قانون کے خلاف آج سڑکوں پر ہے اور اسے حکومت کو سمجھنا ہوگا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.