قومی دارالحکومت دہلی میں ان دنوں انتخابی بدلی گھری ہوئی ہے، چہار جانب سے ایک ہی صدائیں دہلی کی فضاوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے دہلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی سبھی پارٹیاں زور آزمائی کے لیے میدان میں اتر گئی ہیں۔
سنہ 2020 کے آئندہ ماہ فروری کی 8 تاریخ کو دہلی اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، ریاستی و مرکزی سبھی جماعتیں اپنے اپنے طور پر تیاریوں میں مشغول ہیں۔
انہیں حالات کے مدنظر بعض رہنما پارٹیاں بدلتے بھی نظر آرہے ہیں، فی الحال دہلی کونڈلی اسمبلی حلقے سے کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما ویر سنگھ پردھان نے اپنے سینکڑوں کارکنان سمیت عاپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
اس خبر پرعاپ کے کونڈلی اسمبلی حلقے کے رہنما کلدیپ کمار نے عاپ کی ٹوپی پہنا کر ان کا پر زور استقبال کیا۔
اطلاع کے مطابق کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ’ہم دیس بھگتی کے لیے باہر نکلے ہیں‘
وہیں دوسری جانب عام پارٹی کے لیے یہ خبر بڑی خوش آئیند ہوگی کیونکہ ویر سنگھ پردھان کا اپنے پورے کارکنان کے ساتھ عاپ میں شامل ہونا اس پارٹی کی کامیابی کے لیے یہ شمولیت ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔