چیف جسٹس این وی رمن اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے مرکزی حکومت اور اتر پردیش اتراکھنڈ پنجاب کرناٹک اور تمل ناڈو سمیت 11 ریاستی حکومتوں اور شوگر ملوں کو نوٹس جاری کیے۔
بینچ نے لوک سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ راجو انا شیٹھی اور چار دیگر کی عرضیوں پر سماعت کے دوران مرکزی اور 11 ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کیے۔
ان ریاستوں میں اتر پردیش ، مہاراشٹر ، پنجاب ، اتراکھنڈ ، ہریانہ ، گجرات ، بہار ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، کرناٹک اور تمل ناڈو شامل ہیں۔
عرضی گزار کے سینئر وکیل آنند گروور نے دلیل پیش کی کہ پارلیمنٹ میں ظاہر گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ریاستوں کے واجبات 18،84 کروڑ روپے ہیں اور اتر پردیش اس فہرست میں سرفہرست ہے۔
انہوں نے عدالت سے ریاستوں سے گنا کسانوں کو 15 فیصد سود کے ساتھ واجبات ادا کرنے کی درخواست کی۔
مزید پڑھیں:جنتر منتر پر 'کسان سنسد' شروع، ٹکیت کی اپوزیشن سے آواز اٹھانے کی اپیل
عرضی میں ملک بھر میں گنا کسانوں کو ان کی واجب الادا رقومات دینے کے لیے سرکارسے ایک پالیسی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔
یواین آ ئی