عدالت نے سری لنکا کے ان 17 تبلیغی اراکین کی سزا پوری ہونے کے بعد انہیں اپنے ملک واپس جانے کی اجازت دے دی۔ آج عدالت نے 200 انڈونیشیائی شہریوں کی بھی ضمانت منظور کرلی ہے۔
چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ گرموہینہ کور نے ان دو سو انڈونیشیائی شہریوں کو دس ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دینے کا حکم دیا۔
خیال رہے کہ اب تک 882 غیر ملکی شہریوں کی ضمانت منظور کی جاچکی ہے۔ گذشتہ 14 جولائی کو بھی ساکیت کورٹ نے انڈونیشیا کے 150 شہریوں کی ضمانت منظور کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
سورو گنگولی کے بھائی کورونا پازیٹیو
گذشتہ 11 جولائی کو عدالت نے تھائی لینڈ اور نیپال کے 75 شہریوں کی ضمانت منظور کی تھی۔ گذشتہ 10 جولائی کو عدالت نے ملائیشیا کے 62 شہریوں اور سعودی عرب کے 11 شہریوں کو بری کردیا تھا۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سدھارتھ ملک نے ان 73 غیر ملکی شہریوں کو سات سے دس ہزار روپے جرمانے ادا کر بری کرنے کا حکم دیا۔
ان غیر ملکی شہریوں نے اپنی رہائی کے لیے درخواست دی تھی، جس کے بعد عدالت نے یہ حکم دیا۔
سماعت کے دوران لاجپت نگر کے ایس ڈی ایم جنہوں نے ان غیر ملکی شہریوں کے خلاف شکایت درج کرائی تھی نیز لاجپت نگر کے اے سی پی اور نظام الدین پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نے کہا کہ ان غیر ملکی شہریوں کو بری کیے جانے سے انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ساکیت کورٹ نے 10 جولائی کو بنگلہ دیش کے بھی 82 شہریوں کی ضمانت منظور کی تھی۔