چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جج بی آر گوئی اور جج سوریہ کانت کی بنچ نے کہا کہ 9 رکنی آئینی بنچ مذہبی مقامات میں خواتین کے داخلہ سے متعلق مختلف پہلووں پر دس دن میں سماعت مکمل کرلے گی۔
بنچ نے یہ واضح کردیا کہ جن سوالات پر غور کیا جائے گا، وہ پوری طرح سے قانونی ہوں گے اور سماعت مکمل کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
بنچ نے یہ مدت اس وقت مقرر کی جب سالسٹر جنرل تشار مہتہ نے بنچ کے سامنے اس معاملہ کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے پہلے دیئے گئے حکم پر عمل کرنے پر وکلا کی ایک میٹنگ ہوئی لیکن 9ججوں کی بنچ کے تبادلہ خیال کے لئے قانونی سوالوں کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔
عدالت عظمی مسجدوں میں مسلم خواتین کے داخلہ، دادو بوہرہ مسلم کمیونٹی میں خواتین کا ختنہ سمیت مختلف پہلووں پر غور کرے گی۔