ETV Bharat / city

معروف کوی کنور بے چین کی کورونا سے موت

ممتاز شاعر و کوی کنور بے چین کا نوئیڈا کے کیلاش اسپتال میں آج انتقال ہوگیا۔ وہ کووڈ 19 سے متاثر تھے۔

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 6:18 PM IST

معروف کوی کنور بے چین کی کورونا سے موت
معروف کوی کنور بے چین کی کورونا سے موت

ڈاکٹر کنور بے چین کا 15 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا جس کے بعد ان کا علاج کیا جارہا تھا، وہ 15 اپریل سے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

کنور بے چین کے شاگرد کوی چیتن آنند نے بتایا کہ کچھ روز قبل ڈاکٹر کنور اور ان کی اہلیہ سنتوش کورونا وبا سے متاثر ہوئے جبکہ دونوں کو دہلی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر کنور کے بیٹے پرگیت چیتن نے علاج میں غفلت اور وینٹی لیٹر کی سہولت نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے لوگوں سے مدد کی اپیل کی تھی۔

کمار وشواس نے بھی لوگوں سے ڈاکٹر کنور کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی جس کے بعد کیلاش اسپتال کے چیئرمین و سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیش شرما نے ڈاکٹر کنور بے چین کو کیلاش اسپتال میں داخل کیا تھا۔

کیلاش اسپتال میں علاج کے دوران ڈاکٹر کنور نے آج آخری سانس لی۔ کنور بے چین کا تعلق اترپردیش کے مراد آباد ضلع میں عمری گاؤں سے تھا، انہوں نے متعدد گیت، غزل اور ناول تحریر کئے۔ ان کا پورا نام ڈاکٹر کنور بہادر سکسینہ ہے جبکہ بے چین ان کا تخلص ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.