دہلی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2020-21 کے لیے یو جی اور پی جی میں داخلہ کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، وہیں اعلیٰ تعلیم فروغ دینے کی غرض سے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں رجسٹریشن بھی جاری ہے۔
دہلی یونیورسٹی سے ملحق 86 تعلیمی شعبوں میں پی ایچ ڈی طلباء کے لیے داخلے کا عمل شروع ہوچکا ہے، 18 جولائی 2020 تک طلباء سائنس، کامرس اور ہیومنٹی کے مضامین میں آن لائن رجسٹریشن کرسکتے ہیں، داخلہ جاتی امتحان کی تاریخ کا اعلان اسکوٹنی اور فارم میں اصلاح کے بعد کیا جائے گا۔
ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کے خواہاں امیدواروں کے لیے دونوں آپشن کھلے ہیں، نیٹ اور جے آر ایف کے طلباء براہ راست انٹرویو دے سکتے ہیں اور داخلہ جاتی امتحان کے ذریعہ بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔
ڈی یو پراسپیکٹس میں ایم فل کے لیے 649 نشستیں جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے 1072 نشستیں ہیں، ڈی یو ڈیپارٹمنٹس میں ایم فل کے لیے منظور شدہ نشستیں 676 ہیں۔
داخلہ جاتی امتحان کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، دہلی یونیورسٹی کے ذریعہ ایم فل اور پی ایچ ڈی میں اندراج کی آخری تاریخ 18 جولائی 2020 رکھی گئی ہے، اس کے بعد فارم کو اسکروٹ کرنے کے بعد طلباء کو تصحیح کا وقت دیا جائے گا تاکہ وہ فارم میں ہوئی غلطی کو دور کر سکیں، اس کے بعد ہی یونیورسٹی انتظامیہ داخلہ جاتی امتحانات کی تاریخ کا اعلان کرے گی۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے جن طلبا نے ایم اے کا امتحان نہیں دیا ہے وہ بھی طلباء درخواست دے سکتے ہیں، اس کے علاوہ ایسے طلبا جن کے پاس ابھی تک ایم فل کی ڈگری نہیں ہے یا ان کا وایئووا نہیں ہوا ہے وہ بھی پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے درخواست دے سکتا ہے، پی ایچ ڈی کرنے کے بعد امیدوار اپنے کیریئر کا انتخاب اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کرسکیں گے، اس کے علاوہ اعلیٰ تعلیم کے بھی بہت سارے مواقع موجود ہیں۔