ETV Bharat / city

دہلی میں بارش سے موسم خوشگوار، گرمی سے راحت - urdu news

دہلی میں آج بارش کے بعد لوگوں نے سکون اور راحت کی سانس لی ہے، یہ بارش دہلی این سی آر کے مختلف علاقوں میں رک رک کر ہورہی ہے۔

دہلی میں بارش سے موسم خوشگوار
دہلی میں بارش سے موسم خوشگوار
author img

By

Published : Aug 20, 2021, 6:14 PM IST

دہلی این سی آر میں آج صبح سے ہورہی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔شدید گرمی سے پریشان لوگوں نے بارش ہونے سے راحت محسوس کی ہے۔ دہلی کے ساتھ ساتھ اس سے متصل کئی علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔

دہلی میں بارش سے موسم خوشگوار، گرمی سے راحت

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کو دارالحکومت میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔ تاہم پیر کو بارش نہ ہونے کی وجہ سے لوگ نمی اور گرمی سے پریشان تھے۔اسی دوران آج صبح ہونے والی بارش کے بعد لوگوں نے سکون کی سانس لی ہے اور موسم کا مزاج بھی بدل گیا ہے ۔

واضح رہے کہ دارالحکومت میں گزشتہ کئی دنوں سے بارش نہیں ہورہی تھی اور درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہورہا تھا، جس کی وجہ سے لوگ بھی پریشانی کا شکار تھے۔ لوگ گرمی سے بے چین تھے ، آج بارش کے بعد لوگوں نے سکون اور راحت کی سانس لی، یہ بارش دہلی این سی آر کے مختلف علاقوں میں رک رک کر ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں موسلا دھار بارش سے قبریں دلدل میں تبدیل

اگرچہ محکمہ موسمیات پہلے ہی اس امکان کا اظہار کر چکا تھا کہ 19 اگست کے بعد دارالحکومت میں موسم ایک بار پھر تبدیل ہو سکتا ہے اور کئی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ دو دن میں اچھی بارش ہوگی اور لوگوں کو اس جھلسا دینے والی گرمی سے راحت ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.