ETV Bharat / city

ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم کی موت، تحقیقات کا حکم

غازی آباد میں متعدد نجی ہسپتالوں کے ذریعہ داخل نہ کیے جانے کے بعد ریلوے کے ایک ریٹائرڈ ملازم کی موت ہوگئی۔ متوفی کے رشتہ دار جتیش شرما نے غازی آباد کے ضلع مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے کو ایک شکایتی خط لکھا ہے۔ جس کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Railway retired worker died in ambulance ghaziabad DM order inquiry
ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم کی موت، تحقیقات کا حکم
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 2:14 PM IST

غازی آباد میں اتوار کے روز جتیش شرما کے ذریعہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بھیجے گئے خط کے مطابق اومیش کمار کو سانس لینے میں پریشانی ہوئی، تو ان کے گھروالوں نے انہیں وجے نگر میں واقع ایک نجی نرسنگ ہوم نے انہیں کسی ہائر سینٹر میں لے جانے کی بات کہی۔ اس کے بعد ان کو کوشامبی کے ایک نجی ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں کچھ ٹیسٹ کرنے کے بعد ان کو ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ ان سے کہا گیا کہ مریض میں کورونا کے علامات ہیں، جس کی وجہ سے ان کو یہاں داخل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ مریض کے گھروالوں نے کم از کم رات بھر رکھنے کی التجا کی لیکن ہسپتال نہیں مانا۔ جس کے بعد مایوس ہو کر انہیں واپس گھر لانا پڑا۔

Complaint letter
شکایتی خط

پیر کی صبح مریض کے اہل خانہ انہیں نندگرام کے نجی ہسپتال لے گئے جہاں انہیں داخل نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد ، اہل خانہ نے ایک اور ہسپتال کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن وہاں بھی انہیں ڈاکٹر کے نہ ہونے کی بات کہہ کر واپس بھیج دیا گیا۔

Complaint letter
شکایتی خط

ڈسٹرکٹ ہسپتال ایم ایم جی بھیج دیا گیا۔ اسپتال پہنچتے ہی ، سانس لینے میں دشواری اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مریض کی موت ہوگئی۔

اگرچہ یہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی نجی ہسپتالوں کی لاپرواہی سامنے آچکی ہے۔ جس کی وجہ سے غازی آباد کے دو افراد علاج نہ ہونے کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں۔ جس میں ایک حاملہ عورت بھی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.