نئی دہلی: تہواروں کے سیزن میں لوگوں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے ریلوے نے دہلی سے چھپرا، گورکھپور سے دہلی اور اوکھلا سے دہلی کے درمیان ایک ایک جوڑی اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹرین اگلے ماہ تک چلیں گی۔
ٹرین نمبر 05315/05316 چھپرا۔ دہلی۔ چھپرا ہفتہ واری پوجا اسپیشل ٹرینیں 26 اتوار سے یکم نومبر کے درمیان چلے گی۔
یہ ٹرین چھپرا سے ہر منگل کو اور دہلی سے ہر بدھ کو چلے گی۔ یہ ٹرین دہلی شاہدرہ، غازی آباد، ہاپوڑ، امروہہ، مرادآباد، چندوسی، اوٹلا، شاہ جہاں پور، ہردوئی، لکھنؤ، فیض آباد، ابر پور، شاہ گنج، جون پور، کیراکت، دوبھی اور یہار، غازی پور سٹی، یوسف پور اور بلیا اسٹیشنوں پر دونوں سمتوں میں رکے گی۔ جبکہ ٹرین نمبر05195/05196 گورکھپور۔ دہلی۔ گورکھپور ہفتہ وار پوجا اسپیشل ٹرین گورکھپور سے 31 اکتوبر سے 6 دسمبر کے درمیان چلے گی اور ٹرین نمبر09523/09524 اوکھلا۔ دہلی سرائے روہیلا۔ اوکھلا گورکھپور سے ہر اتوار کو اور دہلی سے ہر پیر کو چلے گی۔
- مزید پڑھیں: پی ایم مودی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی جلد صحتیابی کی خواہش کی
- اترپردیش: سنہ2017 سے اب تک تقریباً 407 سلاٹر ہاؤسز بند، گوشت کاروباری بدحال
ریلوے نے پوجا میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کے لیے مذکورہ دونوں اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے نے کہا کہ ان دونوں اسپیشل ٹرینوں کے چلنے سے پوجا کرنے والے لوگوں کو سہولت ہوگی اور وہ منزل پر آسانی سے وقت پہنچ سکیں گے۔