ETV Bharat / city

راہل کا پٹرول ڈیزل کی اضافی قیمتوں پر حکومت پر طنز

author img

By

Published : Jun 24, 2020, 3:17 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے سلسلے میں حکومت پر طنز کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ مودی حکومت، کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے اور پٹرول ڈیزل کے دام قابو کرنے ممیں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

Rahul satirizes government over extra petrol and diesel prices
راہل کا پٹرول ڈیزل کی اضافی قیمتوں پر حکومت پر طنز

مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’مودی حکومت نے کورونا وبا اور پٹرول ڈیزل کی قیمتیں ’ان لاک‘ کردی ہیں‘‘۔ کانگریس لیڈر حکومت پر پٹرول اور ڈیزل کے دام بڑھانے کے سلسلے میں طنز کررہے تھے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ جب عالمی بازار میں خام تیل نچلی سطح پر ہے تو حکومت دام بڑھاکر لوگوں کو کیوں لوٹ رہی ہے۔

پارٹی کے اعلی پالیسی ساز ادارے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی کل یہاں ہوئی میٹنگ میں بھی اس کی مذمت کی گئی اور کورونا کا پھیلاؤ روکے میں ناکام رہنے کے لئے حکومت پر تنقید کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.