ETV Bharat / city

دہلی ایمس کی نرسز یونین کا دھرنا

دہلی میں کورونا کے کیسز میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے تو وہیں دوسری جانب ایمس میں نرسز نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج اور دھرنا شروع کردیا ہے جس کا طبی سہولیات پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے۔

دہلی ایمس کی نرسز یونین کا دھرنا
دہلی ایمس کی نرسز یونین کا دھرنا
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 8:19 AM IST

Updated : Jun 5, 2020, 9:54 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں قائم ایمس کی نرسز یونین کے اراکین نے اپنے کچھ مطالبات کو لے کر گزشتہ روز اسپتال کے احاطے میں احتجاج کیا تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

وہیں نرسز یونین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کی مانگیں پوری نہیں کی جائیں گی ان کا دھرنا اور احتجاج جاری رہے گا۔

دہلی ایمس کی نرسز یونین کا دھرنا

نرسز یونین کے چیئرمین ہریش کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز انہوں نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں دھرنا اور احتجاج کیا تھا لیکن ان کے مطالبات پورے نہیں کیے گئے، لہٰذا وہ اس وقت تک یہ دھرنا جاری رکھیں گے جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرلیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ نرسز یونین کے مطالبات میں کوویڈ متاثرہ علاقوں میں پی پی ای کے ساتھ چار گھنٹے کی ڈیوٹی کا نفاذ، خواتین کے تحفظ سمیت ریسٹ ہاؤس سے متعلق مسائل، کوویڈ اور غیرکووڈ علاقوں کے درمیان یکساں روٹیشن کی پالیسی، صحت کے کارکنوں کے لئے مناسب رسپانس سسٹم کا قیام، ڈفنگ کے بعد استراحت جیسے متعدد مطالبات شامل ہیں۔

Last Updated : Jun 5, 2020, 9:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.