ETV Bharat / city

یوم القدس کے موقع پر فتح پوری مسجد میں احتجاج - قومی دارالحکومت دہلی

40 برس قبل ایران کے سپریم رہنما امام خمینی کے اعلان کے بعد سے یوم القدس رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کے روز منایا جاتا رہا ہے۔

Protest in Fatehpuri Mosque on the occasion of Al-Quds Day
یومِ القدس کے موقع پر فتح پوری مسجد میں احتجاج
author img

By

Published : May 7, 2021, 10:21 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں آج تمام مساجد میں جمعۃ الوداع کی نماز کووڈ 19 کی رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ادا کی گئی۔ یہ نہ صرف جمعۃ الوداع ہے بلکہ اسے عالمی یوم القدس کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

ویڈیو

40 برس قبل ایران کے سپریم رہنما امام خمینی کے اعلان کے بعد یوم القدس رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کے روز منایا جاتا رہا ہے۔

اسی کی مناسبت سے بھارت سمیت عالم اسلام میں یوم القدس کے روز مسجد الاقصی کی بازیابی کے لیے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جاتا ہے لیکن رواں برس گذشتہ برسوں سے قدر مختلف ہے۔

اسی سے متعلق دارالحکومت دہلی کی شاہی مسجد فتح پوری کے دالان میں چنندہ افراد کے ذریعے آج اسرائیل اور صیہونیوں کے خلاف آواز بلند کی گئی حالانکہ اس دوران گذشتہ برسوں کی طرح عوام کا جم غفیر تو نہیں تھا لیکن اس کے باوجود رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

اس مظاہرے کے دوران لوگوں کے ہاتھوں میں مسجد اقصی کو یہودیوں سے آزاد کیے جانے اور ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے سے متعلق پوسٹر دیکھیں جا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.