ETV Bharat / city

آزاد پورمنڈی میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی

author img

By

Published : Nov 21, 2020, 7:36 PM IST

پھلوں اور سبزیوں کی ہول سیل مارکیٹ آزاد پور منڈی میں انتظامیہ کی تساہلی کی وجہ سے لوگ سماجی فاصلے پر عمل درآمد نہیں کررہے ہیں۔

principles-of-social-distance-are-violated-in-azadpur-mandi
آزاد پورمنڈی میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی

دارالحکومت دہلی میں پھلوں اور سبزیوں کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ آزاد پور منڈی میں کورونا سے بے خوف لوگ سماجی فاصلے کے اصولوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

وہیں گاڑیوں کی بے ترتیب داخلے کی وجہ سے آمد و رفت بھی کافی متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جیسی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے۔

منڈی کے منتخب ممبر انل ملہوترہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی تساہلی کی وجہ سے لوگوں کا ہجوم دکھائی دیتا ہے، انھوں نے اے پی ایم سی (ایگریکلچر پروڈیوس مارکیٹ کمیٹی )کے چیئرمین پر ذمہ داری عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دانشتہ طور پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، جس سے یہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں، داخلی اور خارجی راستوں پر گارڈ بیٹھے ہوئے ہیں، جو غلط طریقے سے گاڑیوں کی انٹری کرا رہے ہیں جس سے گیٹ کے باہر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ جاتیں ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اندر جانے اور آنے والے عجلت میں غلط راستے سے گاڑیاں لے جاتے ہیں اور گاڑیوں کی پارکنگ بھی غلط طریقے سے ہو رہی ہے، جس سے آمد و رفت میں مزید دشواری ہوتی ہے، اس کے بندوبست کا کوئی معقول انتظام بھی نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.