پراپرٹی کارڈ تقسیم کے دوران ممتاز علی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی۔ اس گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے ممتاز کے گھر والوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی، پراپرٹی کارڈ حاصل کرنے والے ممتاز علی پیشے سے ایک راج مستری ہے اور ان کے دو بچے ہیں۔
ممتاز علی کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی گفتگو کو پورے ملک میں ستائش کی جارہی ہے۔ دراصل ممتاز علی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی زیر تعلیم ہے۔ اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر زندگی میں پریشانی بھی آئے تو یقینی طور پر بچوں کو تعلیم ضرور دیں۔ انہیں راج مستری بننے پر مجبور نہیں کریں گے۔ وزیر اعظم کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے ممتاز علی نے کہا کہ ان کے بچے زیر تعلیم ہیں اور آئندہ وہ راج مستری کی حیثیت سے کام نہیں کریں گے۔
ای ٹی وی بھارت نے ممتاز علی سے وزیر اعظم کے ساتھ اس مکالمے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ ممتاز نے وزیر اعظم سے بات چیت پر بڑی خوشی کا اظہار کیا اور اپنے بارے میں اور اس اسکیم سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے بات کرنے کے بعد انہیں کافی اچھا لگا۔ ان کا بیٹا جو 11 ویں میں پڑھتا ہے اور ان کی بیٹی 12 ویں میں پڑھتی ہے، وہ پولیس افسر بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم سے متعلق اٹھائے گئے سوال پر انہوں نے وزیر اعظم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ بچوں کو بہت کچھ سکھائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ملکیت کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے لوگوں کو ایک کارڈ ملے گا جو ان کے مکان کی ملکیت کا ثبوت ہوگا۔ اتوار کے روز ملک کے 6 ریاستوں کی 763 پنچایتوں کے 1 لاکھ مکان مالکان نے یہ کارڈ حاصل کیا۔