وزیر اعظم نریندر مودی نے سنسکرت ہفتہ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آج سے 25 اگست تک ملک بھر میں سنسکرت ہفتہ منایا جا رہا ہے۔ اس تقریب کا مقصد سنسکرت زبان کو مقبول اور فروغ دینا ہے۔ سنسکرت ہفتہ کے دوران ملک بھر میں مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس کا مقصد لوگوں میں اس زبان کے تئیں دلچسپی اور لگاؤ پیدا کرنا ہے۔
اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے جمعرات کو کہا کہ سنسکرت ایک ایسی بھرپور زبان ہے جو زندگی کے ہر پہلو میں سرایت کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنسکرت کی رسائی نہ صرف ملک میں بلکہ پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی۔
(یو این آئی)
مزید پڑھیں: افغانستان سے بھارتی شہریوں کی محفوظ واپسی بھارت کی اوّلین ترجیح