ETV Bharat / city

نوئیڈا : انتظامیہ نے سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کو حراست میں لیا - نوئیڈا میں بھارت بند

اس دوران کسان تنظیموں سے وابستہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ مختلف سیاسی تنظیموں کی جانب سے انتظامیہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

noida protest
political leader arrested
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 9:50 PM IST

نوئیڈا: زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کو دبانے کے لئے پولیس رات بھر حرکت میں رہی۔نوئیڈا انتظامیہ نے بند کے زور بھیڑ کو کم کرنے کے لئے پہلے ہی دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔
اس کے بعد سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے متعدد رہنماؤں کو رات میں ہی حراست میں لے لیا گیا تاکہ سیاسی قیادت کو دور رکھا جا سکے۔
سما ج وادی پارٹی کے صدر دیپک وگ اور دیگر ممتاز رہنماؤں اور کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کو حراست میں لیا

یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر کو بھی حراست میں لیا گیا ۔ دوسری پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی بھی نگرانی کی۔

کانگریس کے سٹی صدر شہاب الدین اور جنرل سکریٹری رضوان چودھری کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اس دوران کسان تنظیموں سے وابستہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ مختلف سیاسی تنظیموں کی جانب سے اس اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر ویر سنگھ یادو کو پولیس سیکٹر 49 پولیس اسٹیشن نے شرف آباد گاؤں میں واقع ان کی رہائش گاہ پر گرفتار کیا۔

یادو نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت مکمل طور پر کسان مخالف ہیں اور اگر حکومت کسان مخالف نہیں ہے تو حکومت کو اب تک زراعت کے قوانین کو واپس لینا چاہئے تھا۔

گریٹر نوئیڈا میں ایس پی کے ضلع ترجمان شیام سنگھ بھاٹی کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ بھاٹی نے کہا کہ ایس پی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں سے خوفزدہ نہیں ہے۔

انتظامیہ کی کوشش ہے کہ شہر کی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ آٹو ، ٹیکسیاں ، ای رکشہ ، کیبس ، بسیں ، میٹرو کی خدمات میں کوئی خلل نہ پڑے ۔اس کے لئے پوری طاقت جھونک دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.