قومی دارالحکومت دہلی متصل ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا علاقے میں انکاؤنٹر کا سلسلہ جاری ہے۔
ربوپورہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس نے انکاؤنٹر کے دوران تھانہ ربو پورہ کے بھینس چور گروہ کے پانچ بدمعاشوں کو زخمی ہونے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی شاہراہ پر چیکنگ دوران انکاؤنٹر ہوا اور انکاؤنٹر میں پانچوں ملزموں کے پیروں میں گولی ماری گئی جس کے سبب بھینس چوروں کو گرفتار کرنے میں آسانی ہوئی تاہم پولیس نے جوابی کاروائی میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
واضح رہے کہ گرفتار ملزمین کی شناخت مہیندر، جگنو، سبو، فیروز اور افتخار نام کے طور پر کی گئی ہے تاہم ان سبھی کا تعلق چاندوس پولیس تھانہ خیر ضلع علی گڑھ سے ہے۔
فائرنگ کے باعث زخمی گرفتار ملزمان کو علاج کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
وہیں دوسری جانب بدمعاشوں کے قبضے سے کچھ ہی دیر قبل ایک چوری کی گئی بھینس بھی برآمد ہوئی ہے تاہم اس کے علاؤہ ہریانہ سے چوری کی گئی ایکو گاڑی، پانچ کارتوس، رسہ، چاقو اور 50 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ بدمعاشوں پر پہلے سے ہی ایک درجن سے زیادہ مقدمے ڈکیتی، لوٹ، چوری سمیت گینگسٹر کے مقدمے درج ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس بتایا کہ کچھ دن پہلے تھانہ جیور کے علاقے سے ملزمان نے تین بھینسیں چوری کی تھی۔