ETV Bharat / city

سپریم کورٹ میں شاہین باغ دھرنے کو ہٹانے کے لیے مفاد عامہ کی عرضی داخل

کورونا وائرس کے پیش نظرقومی دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ میں دھرنے کو فوری طور پر ختم کرانے یا اس جگہ کو تبدیل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مفاد عامہ کی ایک عرضی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 3:04 PM IST

سپریم کورٹ میں شاہین باغ دھرنے کو ہٹانے کا مقدمہ درج

اطلاع کے مطابق یہ مقدمہ وکیل آشوتوش دوبے کے ذریعہ سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا ہے۔

دہلی کے شاہین باغ میں سینکڑوں مظاہرین گذشتہ 15 دسمبر سے شہریت ترمیمی قانون، نیشنل رجسٹر آف سٹیزن اور قومی آبادی رجسٹر کے خلاف مسلسل دھرنے پر ہیں۔

ریسیڈینس ویلفئر ایسو سی ایشن کے ممبرز اور دہلی پولیس نے منگل کو شاہین باغ میں مظاہرین سے بات کی تھی اور ان سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنا دھرنا ختم کردیں۔

اس سے قبل بھی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر یہ ہدایت جاری کی تھی کہ شادی کی تقریب کے علاوہ کسی بھی مقام پر50 سے زائد افراد کو جمع ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزارت صحت اور خاندانی امور کی وزارت کے مطابق جمعرات کی صبح ملک میں کورونا وائرس کے 169 تصدیق شدہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

دریں اثنا، شاہین باغ مظاہرین کو وہاں سے ہٹانے کے تعلق سے سپریم کورٹ میں یہ معاملہ پہلے سے ہی زیر سماعت ہے جبکہ اسی تعلق سے ایک اور درخواست میں یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ اس دھرنے کی وجہ سے معمولات زندگی میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے لہذا اس جگہ کو تبدیل کرنے یا پھر دھرنا ہی ختم کرنے کا حکم سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کیا جائے۔

مزید پڑھیں:فلپائن: سینکڑوں بھارتی طلبأ ایئر پورٹ پر پھنسے

شاہین باغ مظاہرین کے ساتھ بات چیت کرنے اور کسی متبادل جگہ پر مظاہرہ کرنے پر انہیں راضی کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے مقرر کردہ مصالحت کاروں نے بھی اس معاملے میں اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.