ETV Bharat / city

Petrol and Diesel Prices Stable: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 22ویں دن بھی مستحکم

author img

By

Published : Nov 26, 2021, 11:32 AM IST

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار نہ بڑھانے پر بھارت اور امریکہ نے اپنے اسٹریٹجک ذخائرسے خام تیل کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ چین، جاپان اور جنوبی کوریا سے بھی اسٹریٹجک ذخائر سے تیل جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہندوستان 50 لاکھ بیرل تیل جاری کرے گا ۔ ہندوستان کے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر 3.8 کروڑ بیرل ہیں اوریہ ملک کے مشرقی اور جنوبی ساحل پر واقع ہیں۔ (Petrol and Diesel Prices Stable)

Petrol and Diesel Prices Stable on 22nd Day:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 22ویں دن بھی مستحکم

بھارت اور امریکہ سمیت بڑی معیشتوں کے اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے تیل جاری کرنے کے اعلان کا اثر آج بین الاقوامی بازار پر نظر آیا جہاں خام تیل میں دو فیصد سے زیادہ کی گراوٹ درج کی گئی لیکن مقامی سطح پر آج مسلسل 22 ویں دن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی (Petrol and Diesel Prices Stable) نہیں کی گئی۔

سرکاری تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو مستحکم رکھا۔

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار نہ بڑھانے کے بعد ہندوستان اور امریکہ نے اپنے اسٹریٹجک ذخائرسےخام تیل کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

چین، جاپان اور جنوبی کوریا سے بھی اسٹریٹجک ذخائر سے تیل جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہندوستان 50 لاکھ بیرل تیل جاری کرے گا ۔ ہندوستان کے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر 3.8 کروڑ بیرل ہیں اوریہ ملک کے مشرقی اور جنوبی ساحل پر واقع ہیں۔

اس اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں پر کچھ دباؤ نظر آیا کیونکہ بین الاقوامی منڈی میں ان کی قیمتیں تقریباً مستحکم ہیں۔

مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پرایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی کرنے سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔

اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی) میں کمی ہے۔

اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.