نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل International Crude oil کے 75 ڈالر فی بیرل سے اوپر بنے رہنے کے باوجود آج مسلسل 38 ویں دن ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
دہلی میں 2 دسمبر کو ویٹ میں کمی کی وجہ سے پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 8 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
امریکہ میں، لندن برینٹ کروڈ کی قیمت گزشتہ رات 75.15 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ کی قیمت 71.96 ڈالر فی بیرل پر رہی۔ مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی Excise duty on petrol and diesel میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں ان کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
اس کے بعد، اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس Value added tax کو کم کر دیا تھا۔ دہلی حکومت نے بھی پٹرول پمپ مالکان کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے تحت پٹرول پر ویٹ میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا، جس سے دہلی میں آج پٹرول 8.56 روپے فی لیٹر سستا ہوا۔ ڈیزل پر ویٹ میں کوئی کمی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ گزشتہ روز کی سطح پر ہے۔ دہلی این سی آر میں اتر پردیش اور ہریانہ کے ذریعہ ویٹ میں کمی نے پٹرول اور ڈیزل کو دہلی کے مقابلے سستا کردیا تھا، جس کا دارالحکومت میں اس کی فروخت پر بڑا اثر پڑ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ڈیلرز نے حکومت پر ویٹ کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔
مزید پڑھیں:
گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 38ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دارالحکومت دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے پٹرول پمپس پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر پر رہی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔
شہر کا نام——پیٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر)
دہلی ————— 95.41 —————— 86.67
ممبئی-——————109.98—————— 94.14
چنئی ——————101.40 —————— 91.43
کولکتہ ————104.67——————-89.79
(یو این آئی)